QR CodeQR Code

قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، چین کا مطالبہ

24 Jun 2013 07:11

اسلام ٹائمز: خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سیاحوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


 اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ نے سانحہ دیامر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے گلگت کے ضلع دیامر میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی شیدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سیاحوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، چینی سفیر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ سانحہ دیامر میں تین چینی سیاح قتل کئے گئے ہیں جبکہ یوکراین نے شہریوں کی ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 276203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276203/قاتلوں-کو-گرفتار-کرکے-سخت-سزا-دی-جائے-چین-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org