QR CodeQR Code

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب سے ہزاروں سے زیادہ اموات کا خدشہ

24 Jun 2013 10:38

اسلام ٹائمز: حکام نے 5 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کی اب تک تصدیق کر دی ہے اور ان کا خیال ہے کہ ابھی بھی 60 ہزار سے زیادہ افراد اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہوسکتی ہے، دریں اثناء بھارتی حکومت نے اتراکھنڈ کی تباہی کو ’قومی بحران‘ قرار دیا ہے، اتوار کی صبح خراب موسم اور بارش کی وجہ سے فضائی ریسکیو آپریشن متاثر رہا لیکن دوپہر کے بعد موسم میں بہتری آنے سے امدادی کام پھر سے شروع کر دیا گیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ہزاروں افراد مختلف دور افتادہ مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، حکام نے 5 سے زیادہ ہلاکتوں کی اب تک تصدیق کر دی ہے اور ان کا خیال ہے کہ ابھی بھی 60 ہزار سے زیادہ افراد اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، دوسری جانب حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس علاقے کے بارے میں طویل مدتی تعمیر نو کا پروگرام تیار کر رہی ہے لیکن فی الفور ترجیح پھنسے ہوئے لوگوں تک امداد پہنچانا ہے جو شدید موسم اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

دریں اثناء ہندوؤں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ، کیدارناتھ سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور مزید لاشوں کی تلاش جاری ہے، خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کے ساتھ دوسری ضروری چیزوں کی کمی کے بارے میں بھی شکایتیں عام ہیں، اس سیلاب میں 1751 عمارتیں اور 147 پلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مختلف مقامات پر 1307 جگہ سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، بھارتی وزیراعظم نے اس قومی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 276219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276219/بھارتی-ریاست-اتراکھنڈ-میں-سیلاب-سے-ہزاروں-زیادہ-اموات-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org