0
Monday 24 Jun 2013 12:39

شب برات ذکر و فکر، تسبیح و تلاوت، استغفار و احتسابِ عمل کی رات ہے، مولانا محمد ناصرچشتی

شب برات ذکر و فکر، تسبیح و تلاوت، استغفار و احتسابِ عمل کی رات ہے، مولانا محمد ناصرچشتی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت علماء پاکستان سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و ممتاز اسلامی اسکالر فاضل دارالعلوم نعیمیہ مولانا محمد ناصر خان چشتی نے کہا ہے کہ شب برات گناہ گاروں کی بخشش و مغفرت اور جہنم سے نجات کی رات ہے۔ یہ رات ذکر و فکر، تسبیح و تلاوت، توبہ و استغفار اور مراقبہ و احتسابِ عمل کی رات ہے۔ اس عظیم رات میں اللہ تعالیٰ بے شمار گناہ گاروں کو جہنم سے نجات اور آزادی عطا فرما دیتا ہے۔ صلوٰة التسبیح پڑھنے سے دین اور دنیا کی تمام حاجات پوری ہو جاتی ہیں، کسی بھی اہم مقصد کو پانے کیلئے صلوٰة التسبیح پڑھ کر دعا مانگنا بہت مجرب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بزم قاسمی مصطفائی فضل رحمانی کے تحت منعقدہ محفل میلاد اقدس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مولانا محمد ناصر خان چشتی نے کہا کہ زیارت قبور کے لئے قبرستان جانا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت ورحمت کرناسنت رسول ﴿ص﴾ ہے۔ انسان کو عبرت حاصل کرنے اور آخرت کی یاد کیلئے کسی بھی دن قبرستان جانا منع نہیں ہے بلکہ خاص مواقع اورخاص دنوں اور راتوں میں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارتِ قبور کے لئے قبرستان ضرور جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اہل ایمان بشمول علماء کرام، اساتذہ کرام، ائمہ و خطباء، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں، اینکرز، سوشل میڈیا پرسنز اور معاشرے کے بزرگوں پر فرض ہے کہ وہ ایسے تمام افراد اور بچوں کو جو اس بابرکت رات میں آتش بازی کرنا یا پٹاخے پھوڑنا جیسے ناجائز عمل میں ملوث ہوں سختی سے روکیں تاکہ اس بابرکت رات میں لوگ دلجمعی سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 276238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش