QR CodeQR Code

دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

24 Jun 2013 14:16

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشتگرد پہلے مساجد، امام بارگاہوں، اسپتالوں کو نشانہ بناتے تھے اب وہ سیاحوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس سے انکی ذہنی حالت کا پتہ چلتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ننگاپربت پر غیر ملکی سیاحوں سمیت پاکستانی شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ بلاول ہاوس سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گرد پہلے مساجد، امام بارگاہ، اسپتالوں کو نشانہ بناتے تھے اب وہ سیاحوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس سے ان کی ذہنی حالت کا پتہ چلتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 276270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276270/دہشتگردوں-کے-خلاف-پوری-قوم-کو-متحد-ہونا-پڑے-گا-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org