0
Monday 24 Jun 2013 19:43

پشاور میں فائرنگ، ڈی ایس پی ٹریفک امان اللہ ڈرائیور سمیت جاں بحق

پشاور میں فائرنگ، ڈی ایس پی ٹریفک امان اللہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دلہ زاک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ٹریفک امان اللہ اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی آفس جانے کیلئے گھر سے نکلے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ڈی ایس پی شدید زخمی ہوئے، جنہیں زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پشاور میں کچھ عرصے سے پولیس اور سکیورٹی فورسز پر دن دہاڑے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس میں متعدد اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
دریں اثناء پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں مسجد کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ دھماکے سے مسجد کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ متھرا پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب متھرا کے علاقے تیرائی پایان میں دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر نصب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کے چوکیدار دھماکہ خیز مواد وہاں سے ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس سے چوکیدار جاں بحق اور وہاں موجود ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 276377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش