QR CodeQR Code

وزیراعظم پٹری سے اترنے کے بجائے عوامی مینڈیٹ پر عمل کریں، شیخ رشید

24 Jun 2013 22:45

اسلام ٹائمز: نواز شریف کی تقریر پر اپنے ردعمل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ احتساب کرنا ہے تو پھر سب کا احتساب کیا جائے۔ کسی ایک شخص کو نشانہ نہ بنایا جائے، ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ قوم کے خواب چکنا چور نہ کرے۔ وزیراعظم پٹڑی سے اترے بغیر عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام کریں اور اس پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کی کہانی اب سے نہیں کئی سالوں پہلے سے شروع ہوئی ہے۔ احتساب کرنا ہے تو پھر سب کا احتساب کیا جائے۔ کسی ایک شخص کو نشانہ نہ بنایا جائے، ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر اسمبلی میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے۔ دوسری جانب رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کہتے ہیں کہ ڈکٹیٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سول مارشل لاء لگانا آئین کا حصہ تھا؟ انہوں نے کہا کہ کارروائی کرنی ہے تو پھر ان کے خلاف بھی کی جائے جنہوں نے بغیر وردیوں کے اس ملک کو سول مارشل لا میں جھونکا۔ کیا لوگ سول مارشل لا کا دور بھول گئے۔


خبر کا کوڈ: 276419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276419/وزیراعظم-پٹری-سے-اترنے-کے-بجائے-عوامی-مینڈیٹ-پر-عمل-کریں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org