QR CodeQR Code

ہماری خوش قسمتی ہے ہمیں امام مہدی (ع) کی غیبت کا زمانہ نصیب ہوا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

24 Jun 2013 23:40

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قائم ہونیوالی حکومت مسائل کو کم کرنے کی بجائے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ امام زمانہ (ع) کے غیبت کے زمانے کی جو سعادت ہمیں نصیب ہوئی ہے وہ گذشتہ اُمتوں کو نہیں ہوئی۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے امام کے ظہور اور سلامتی کی دعا کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام (ع) کی ظہور کی دعا ہماری نجات کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ جب تک امام علیہ السلام کی معرفت دلوں میں نہ ہو اعمال کا فائدہ نہیں بلکہ وہ عمل جو معرفت امام (ع) کے ساتھ انجام پائے کئی درجے اہمیت کاحامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری میں منعقدہ ''عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں ''سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے گلگت میں سیاحوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے پاکستان دشمن غیر ملکی استعماری قوتوں کا ہاتھ ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے۔ ملک میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ ہمارے ملک کی خفیہ ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں سو رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ بھارت کی افغانستان میں موجودگی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔


خبر کا کوڈ: 276432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276432/ہماری-خوش-قسمتی-ہے-ہمیں-امام-مہدی-ع-کی-غیبت-کا-زمانہ-نصیب-ہوا-علامہ-عبدالخالق-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org