0
Tuesday 25 Jun 2013 12:01

وزراء ارکان اسمبلی بیوروکریٹس پر چیک کیلئے احتساب سیل بنائیں گے، عمران خان

وزراء ارکان اسمبلی بیوروکریٹس پر چیک کیلئے احتساب سیل بنائیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس سے عمران خان خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک و آئین کے بالادستی چاہتے ہیں۔ پرویز مشرف سمیت ہر شخص کیلئے قانون ایک جیسا ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، مرکزی رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین، صوبائی وزراء سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف کو چاہیئے کہ جلد از جلد تمام جماعتوں کے سربراہوں کو بلائیں۔ کہ وہ بریفنگ دیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے جسکے بعد حالات سے نمنٹنے کیلئے ایک قومی پالیسی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم امریکی جنگ سے نہیں نکلیں اور ڈرون حملے نہیں روکیں گے دہشت گردی بھی ختم نہیں ہوگی۔ ڈرون حملوں نے عوام کا سبوتاژ کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے۔ صوبے میں آزاد کمیشن احتساب کیلئے بنایا جائے گا۔ جو تمام حکومتی عہدیداروں اور سرکاری افسران پر نظر رکھے گا۔ تمام وزراء ، مشیروں ، معاونین اور سینئر بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹ پر شائع کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 276541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش