QR CodeQR Code

امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبن کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

25 Jun 2013 23:33

اسلام ٹائمز:ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے متوقع دورہ پاکستان کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔ ڈرون حملوں کو روکنے سمیت دو طرفہ تعاون کی مختلف جہتیں بھی زیرغور آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبن نے ملاقات کی اور امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان، ڈرون حملے روکنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، امریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبن کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ، اعلی عسکری اور سول حکام نے بھی وزیراعظم کی معاونت کی۔ ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے متوقع دورہ پاکستان کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔ ڈرون حملوں کو روکنے سمیت دو طرفہ تعاون کی مختلف جہتیں بھی زیرغور آئیں۔ ملاقات کے دوران افغانستان میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور طے پایا کہ ایساف اور پاک فوج کے درمیان سرحدی تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے گا۔ خفیہ معلومات کے بروقت تبادلہ اور انسداد دہشت گردی کیلئے جاری تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 276752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276752/امریکا-کے-خصوصی-نمائندے-جیمز-ڈوبن-کی-وزیراعظم-نواز-شریف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org