QR CodeQR Code

صدر آصف زرداری خاندان سمیت خود کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے الگ کر لیں، ناہید خان

26 Jun 2013 00:51

اسلام ٹائمز: سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی عوام میں رہ کر قربان کی تھی، مگر اب قیادت بنکر میں بند ہو کر رہ گی ہے ۔ ان کا کارکنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ کی سربراہ ناہید خان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کی بہتری کے لئے وہ اپنے خاندان سمیت قیادت سے علیحدہ ہو جائیں۔ لاہور میں بینظیر بھٹو کے 60 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی عوام میں رہ کر قربان کی تھی مگر اب قیادت بنکر میں بند ہو کر رہ گی ہے ۔ ان کا کارکنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی تین صوبوں میں شکست کے ذمہ دار ٹیم کے کپتان کی حثییت سے صدر آصف علی زرداری ہیں ۔ ناہید خان نے مطالبہ کیا کہ صدر مملکت کو اگر ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان سے ذرا بھی عقیدت ہے تو پارٹی کی بہتری کے لیے وہ اور ان کے خاندان کے افراد پیپلز پارٹی سے خود کو علیحدہ کر لیں، تاکہ ورکرز اپنی قیادت کا انتخاب خود کریں ۔ تقریب سے سینیٹر صفدر عباسی، ساجدہ میر، میں سردارحر بخاری، اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 276762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276762/صدر-ا-صف-زرداری-خاندان-سمیت-خود-کو-پیپلز-پارٹی-کی-قیادت-سے-الگ-کر-لیں-ناہید-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org