0
Tuesday 25 Jun 2013 23:02

فحاشی کو فروغ دے کر نئی نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے، سمعیہ نواز

فحاشی کو فروغ دے کر نئی نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے، سمعیہ نواز
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طالبات کی ناظمہ صوبہ پنجاب سمعیہ نواز نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ نظریہ اسلام اور پاکستان کی مخالفت کرنے والے پاکستان میں فحاشی و عر یانی کو فروغ دینے والے اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کرنے میں مصروف ہیں، جس کی ایک مثال 4 جولائی کو منعقد ہونے والا ’’ایفا ایوارڈ‘‘ ترنگ کمپنی کی طرف سے تعاون دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور ایفا ایوارڈ میں پاکستانی فلم اندسٹری کا حصہ لینا اور اس کو میڈیا کے ذریعے فروغ دے کر عوام الناس کو شرکت کی دعوت دینا ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی میڈیا پالیسی مضبوط بناتے ہوئے نجی کمپنیوں کو انکا تابع بنائے، ایک طرف تو بھارت کو اپنا دشمن گردانا جاتا ہے تو دوسری طرف دونوں کی ایک ہی ثقافت برصغیر کی ثقافت کے نام سے دکھا کر نئی نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مختلف تہذیبوں کو ایک دوسرے میں ضم کر کے دکھایا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل دو قومی نظریہ کا مطلب اور مقصد سمجھنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد اس معاملے کی روک تھام کے لیے اقدمات کریں۔
خبر کا کوڈ : 276767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش