QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کی چار روزہ محبین ورکشاپ شجاع آباد میں اختتام پذیر

26 Jun 2013 01:32

اسلام ٹائمز: ورکشاپ سے علمائے کرام میں سے علامہ قاضی نادرحسین علوی کے علاوہ سید فضل عباس نقوی، اختر عباس خان، تہورحیدری، جواد رضا جعفری اور دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام چار روزہ محبین کی تربیتی ورکشاپ جامعہ امام العصر(ع) شجاع آباد میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں ڈویژن بھر سے منتخب محبین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران علمائے کرام اور سینیئرز کے دروس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جن میں سے علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوان کے سیکرٹری جنرل وامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیف اسکائوٹ سید فضل عباس نقوی، سابقہ ڈویژنل صدر اختر عباس خان، موجودہ ڈویژنل صدر تہورحیدری سمیت دیگر شامل تھے۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد میٹرک کے فارغ طلباء کے لیے تربیتی ماحول فراہم کرنا اور آئندہ کے لیے گائیڈ لائن تھا۔ ورکشاپ میں پچاس کے قریب محبین نے شرکت کی۔ آخری روز ڈویژن کی جانب سے بہترین محبین میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 276780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276780/ملتان-آئی-ایس-او-کی-چار-روزہ-محبین-ورکشاپ-شجاع-آباد-میں-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org