0
Wednesday 26 Jun 2013 01:31

نائن الیون کے بعد سے مسلسل قومی سلامتی کے لیے تباہ کن پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، علامہ اقتدار نقوی

نائن الیون کے بعد سے مسلسل قومی سلامتی کے لیے تباہ کن پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، علامہ اقتدار نقوی
 
 اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ قومی بجٹ غریب دشمن ہے۔ مزدور، ملازمین، پنشنرز اور روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے محنت کشوں کا کچومر نکل جائے گا۔ حکمران بجلی بحران ختم کرنے کی بجائے بجلی ریٹ مسلسل بڑھا کر عوام کو بجلی کے جھٹکے لگارہے ہیں۔ زراعت، صنعت، تجارت کی ترقی کے لیے توانائی کا بحران حل کرنا ہوگا۔ آٹا، دال، چینی، چاول اور تیل وبجلی کی قیمتیں کم کر کے عوام کی حالت کا رخ خوشحالی کی طرف موڑا جائے وگرنہ عوام اب غصے کی انتہا پر ہیں۔،انارکی، سول نافرمانی، انتہا پسندی مستقبل کی تحریک کا عنوان بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

علامہ اقتدار نقوی نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کوئٹہ بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افسردہ اور غم زدہ ہے۔ مجرموں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ حکومت، انٹیلی جنس اداروں، قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی موجودگی میں دہشتگردی، تخریب کاری حیران کن اور ان سب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت کے قومی اسمبلی میں پالیسی بیانات، پریس بریفنگ اور وقتی نمائشی اور جذباتی اعلانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ خرابی کو جڑ سے اکھاڑنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے مسلسل قومی سلامتی کے لیے تباہ کن پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی سے نکلنے کے لیے نام نہاد اینٹی وار آن ٹیرر سے باہر آنا ہوگا اور پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار دادوں کی روشنی میں داخلہ اور خارجہ پالیسی از سر نو ترتیب دی جائے۔ دشمن کے اشارے پر قوم کو تقسیم کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کی جائے اور ملت پاکستان کو متحد، یکسو اور یک آواز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 276783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش