QR CodeQR Code

دہشتگردوں سے کسی بھی قسم کی رعایت ملک کیساتھ خیانت شمار ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری

26 Jun 2013 01:24

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز میں مرکزی سیکرٹری جنرل نے پاک آرمی سے مطالبہ کیا کہ وہ دیامر سمیت شاہراہ ریشم پر بدامنی اور دہشتگردی میں ملوث افراد کیخلاف موثر آپریشن کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے دیامر میں غیر ملکی سیاح و بے گناہ افراد پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کو آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار کرکے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے سے لے کر اہم شخصیات و اداروں پر حملہ اور پھر اب سیاحوں پر حملہ تک ان افراد کو سوچنا چاہیے جو مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور رعایت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک دہشت گردوں کے خلاف موثر قومی اتفاق رائے کا فقدان ہی ہے جو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کی رعایت ملک کے ساتھ خیانت اور غداری شمار ہوگی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ کب تک اپنی خاموشی یا نرم گوشہ سے قومی اتفاق رائے کے آگے رکاوٹ بنتے رہیں گے۔ انہوں نے پاک آرمی سے مطالبہ کیا کہ وہ دیامر سمیت شاہراہ ریشم پر بدامنی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف موثر آپریشن کرے۔


خبر کا کوڈ: 276793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276793/دہشتگردوں-سے-کسی-بھی-قسم-کی-رعایت-ملک-کیساتھ-خیانت-شمار-ہوگی-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org