QR CodeQR Code

رضوان حیدر ایم ڈبلیو ایم ٹوبہ ٹیک سنگ کے سیکرٹری جنرل منتخب

26 Jun 2013 01:22

اسلام ٹائمز: نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب خدا کوئی ذمہ داری دیتا ہے تو اس کی بجا آوری کے لیے ہمت وطاقت بھی دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) کا ضلعی کنونشن سابق ضلعی سیکرٹری جنرل شیخوپورہ علامہ حسن رضا ہمدانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹ صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن میں خصوصی طور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی۔ تنظیمی کنونشن میں مرحلہ احتساب کے بعد سیکرٹری جنرل رانا شاہد علی نے اپنے سے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں کثرت رائے سے ر ضوان حیدر کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا آئندہ تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ نو منتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب خدا کوئی ذمہ داری دیتا ہے تو اس کی بجا آوری کے لیے ہمت وطاقت بھی دیتا ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے لیکن ہم ان پراپیگنڈوں کی پرواہ کیے بغیر اپنا سفر جاری وساری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 276794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276794/رضوان-حیدر-ایم-ڈبلیو-ٹوبہ-ٹیک-سنگ-کے-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org