QR CodeQR Code

نواز شریف کا حامد کرزئی کو ٹیلی فون، صدارتی محل پر ہونیوالے حملے کی مذمت

26 Jun 2013 10:34

اسلام ٹائمز: وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے حامد کرزئی سے علاقائی امن و سلامتی اور پاک افغان سرحدوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائزم۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون کرکے صدارتی محل پر حملے کی مذمت کی اور پاکستان کی جانب سے افغان امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو فون کیا اور ان سے کابل کے صدارتی محل پر ہونے والے دہشت گردوں کے حالیہ حملے کی مذمت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے حامد کرزئی سے علاقائی امن و سلامتی اور پاک افغان سرحدوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے حالیہ مذاکرات اور کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔







خبر کا کوڈ: 276811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276811/نواز-شریف-کا-حامد-کرزئی-کو-ٹیلی-فون-صدارتی-محل-پر-ہونیوالے-حملے-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org