0
Wednesday 26 Jun 2013 19:44

شامی فوج نے حمص کے علاقہ تلکلخ کا کنٹرول سنبھال لیا

شامی فوج نے حمص کے علاقہ تلکلخ کا کنٹرول سنبھال لیا
اسلام ٹائمز۔ شام کی فوج نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حمص کے علاقہ تلکلخ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی فوج نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حمص کے علاقہ تلکلخ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکثر دہشت گردوں نے اس علاقہ میں خود کو ہتھیاروں سمیت فوج کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شامی حکومت نے القصیر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں عظیم الشان کامیابی کے بعد اب حلب میں بھی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 277012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش