QR Code
شامی فوج نے حمص کے علاقہ تلکلخ کا کنٹرول سنبھال لیا
26 Jun 2013 19:44
اسلام ٹائمز: مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق اکثر امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے اس علاقہ میں خود کو ہتھیاروں سمیت فوج کے حوالے کردیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ شام کی فوج نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حمص کے علاقہ تلکلخ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی فوج نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حمص کے علاقہ تلکلخ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکثر دہشت گردوں نے اس علاقہ میں خود کو ہتھیاروں سمیت فوج کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شامی حکومت نے القصیر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں عظیم الشان کامیابی کے بعد اب حلب میں بھی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: 277012
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.org