0
Wednesday 26 Jun 2013 21:24

رحیم یارخان، محمد اصغر تقی ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب

رحیم یارخان، محمد اصغر تقی ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (رحیم یارخان ) کا تنظیمی کنونشن صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں ضلع بھر کے یونٹ صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ پاکستان کو دشمن قوتیں نقصان پہچانا چاہتی ہیں۔ اُنہوں نے سانحہ دیامر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں پر حملے اور سری لنکن ٹیم پر حملہ ایک ہی سازش کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کرکے پاکستان پر حملہ کرنا چاہتی ہیں۔ کنونشن میں کثرت رائے سے محمد اصغر تقی کو دوبارہ تین سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین رحیم یارخان کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس و حدت مسلمین جنوبی پنجاب میں روز بروز مضبوط ہورہی ہے جس کی بنیادی وجہ قائدین کی انتھک محنت و کوشش ہے۔
خبر کا کوڈ : 277043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش