QR CodeQR Code

جسٹس مقبول باقر پر حملہ کھلی دہشت گردی اور نظام عدل پر حملہ ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

27 Jun 2013 00:29

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے رہنماﺅں نے جسٹس مقبول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کرا کے ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، نائب امیر اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر پر حملے کی سخت مذمت اور اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرا کے ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے۔ صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ جسٹس مقبول باقر پر حملہ کھلی دہشت گردی اور یہ نظام عدل پر حملہ ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 277077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277077/جسٹس-مقبول-باقر-پر-حملہ-کھلی-دہشت-گردی-اور-نظام-عدل-ہے-ڈاکٹر-معراج-الہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org