0
Thursday 27 Jun 2013 10:37

ہماری لاشوں سے گذرکر ہی دفعہ 370 سے چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے، عمر عبداللہ

ہماری لاشوں سے گذرکر ہی دفعہ 370 سے چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ دفعہ 370 کو بھارت کے ساتھ مضبوط رشتے کی ضمانت قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اس دفعہ کو ہٹانے سے پہلے اس طرح کی باتیں کرنے والوں کو ہماری لاشوں سے گزرنا ہوگا، بدھ کو بانہال میں بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے ہاتھوں 17 کلو میٹر لمبی ریلوئے لائن کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ کچھ موقعہ پرست سیاست دان انتخابات نزدیک آتے ہی دفعہ 370 کو ہٹانے کی باتیں کرنے لگے ہیں، بھاجپا کا نام لئے بغیر عمر عبداللہ نے کہا کہ ان لوگوں کو بھی ساڑھے چھ سال حکومت ملی تھی لیکن تب انہوں نے دفعہ 370 کو نہیں ہٹایا اور حکومت سے علیحدہ ہونے کے بعد لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ دفعہ 370 کے ساتھ چھیڑ خوانی کرکے دکھائیں، انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں وہ ایسا کبھی نہیں کرسکتے اور اگر خدا نخواستہ انہوں نے دفعہ 370 کو ہٹانے کی کوشش کی تو انہیں یہ کام کرنے کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔

عمر عبداللہ نے کہا دفعہ 370 جموں و کشمیر کا رشتہ بھارت کے ساتھ آئینی طور پر جوڑتا ہے اور ریل رابطے کی وجہ سے اب یہ رشتہ فزیکلی جوڑا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ریلوے لائن جیسے اقدامات سے نہ صرف ریاست میں نہ صرف سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے ریاستی عوام کے دل ملک کے عوام کے ساتھ جوڑ جائیں گے، عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر اور بھارت کے درمیان تعلقات تب کے بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ نے دفعہ 370 کے توسط سے قائم کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 277131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش