0
Thursday 27 Jun 2013 10:37

جموں و کشمیر میں اب بدلاو آیا ہے، سونیا گاندھی

جموں و کشمیر میں اب بدلاو آیا ہے، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ یو پی اے کی چیئرپرسن اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کی جمہوریت کے اندر بحث و مباحثوں اور بات چیت سے ہر مسئلہ کو سلجھایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اب تشدد، خون خرابے سے تنگ آچکے ہیں اور امن و چین کے ماحول میں روشن مستقبل کے خواہاں ہیں، بُدھ کو جموں و کشمیر میں بانہال قاضی گنڈ ریلوے لائن افتتاح کرنے کے بعد یو پی اے کی چیئرپرسن اور کل ہند کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس مخلوط سرکار کے دور میں جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر بدلاو آیا ہے اور لوگ خوان خرابے سے تنگ آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنچایتی چناو میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے لوگ خون خرابے سے تنگ آکر امن و چین کے ماحول میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہاں کا نوجوان کیا چاہتا ہے، وہ بہترین تعلیم اور روزگار چاہتا ہے جبکہ یہاں کی خواتین خود مختار ی اور روزمرہ کی زندگی میں بدلاو چاہتی ہیں اور اس کیلئے بھارتی حکومت نے اڑان اور حمایت جیسی سکیموں کو متعارف کیا ہے، بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے پر زور دیتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیے اور انہیں مکمل اختیار تفویض کئے جائیں۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امید کی فضاء قائم ہوئی ہے تاہم کچھ تکلیف دہ واقعات بھی رونما ہوتے ہیں، ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں، بھارت کی جمہوریت میں بحث و مباحثوں اور بات چیت کے ذریعہ ہر مسئلہ کو سلجھایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بانہال قاضی گنڈ ریلوے لائن سے نہ تجارت، باغبانی اور ہینڈ کرافٹس فروغ ملے بلکہ اسے یہاں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کے روشن مستقبل کے لئے کام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 277132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش