0
Sunday 6 Jun 2010 13:46

عالمی برادری فلسطین سمیت دنیائے اسلام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا اسرائیل سے حساب لے،ماشاءاللہ شاکری

عالمی برادری فلسطین سمیت دنیائے اسلام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا اسرائیل سے حساب لے،ماشاءاللہ شاکری
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاءاللہ شاکری نے کہا ہے کہ مسلمانان عالم کے مسائل کا حل اتحاد امت ہے۔عالمی برادری فلسطین سمیت مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب لے۔انھوں نے یہ بات مرکزی امام حسین ع کونسل کے زیر اہتمام ولادت حضرت سیدہ فاطمة الزہرا س کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ حضرت فاطمة الزہرا س کی ہستی ایک منارہ نور کی سی ہے۔ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فرقہ وارانہ اتحاد کے لئے کاوشیں کی جائیں۔
 مرکزی امام حسین ع کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ اُن عظیم شخصیات کو جنھیں آں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ساتھ میدان مباہلے میں لے گئے تھے کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔علامہ مفتی عزیزالدین کوکب،علامہ اسد رضا بخاری،علامہ حسین احمد،علامہ علی غضنفر کراروی،علامہ خطیب الازھری،علامہ اختر عباس،علامہ شفیع قادری،صاحبزادہ عبدالرحمان شاہ،ڈاکٹر عالیہ امام،سیدہ کنیز فاطمہ،مولانا کوثر عباس قمی،ناظر بخاری،رقیہ شاہ بی بی،محمد ارشاد،راجہ یاسر عباس،قاری سلیم شہزاد،ساغر عباس ہمدانی، شجاع تقوی،محمد رفیق مغل،عدیل اختر ملک نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے سات سو سے زائد ملک بھر سے آئے،علماء،مشائخ اور سکالرز نے شرکت کی۔کانفرنس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 27731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش