0
Thursday 27 Jun 2013 19:13

شیعہ علما کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات، یوم علی پر سخت سیکورٹی کا مطالبہ

شیعہ علما کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات، یوم علی پر سخت سیکورٹی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء ا ور اکابرین کے نمائندہ وفد نے سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ گیا وفد میں علامہ مشتاق حسین جعفری، الحاج حیدر علی مرزا، علامہ غلام مصطفے، سید خرم عباس نقوی، سید اسد عباس نقوی، ذیشان بھٹی، صادق حیدر کرمانی، زاہد علی بخاری، آغا عباس اور سید سعادت عباس نقوی شامل تھے۔ رہنماؤں نے سی سی پی او لاہور کو اہل تشیع برادری کے علماء اور اکابرین کو سیکورٹی کے حوالے سے در پیش مسائل سے آگاہ کرنے کے علاوہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

حیدر علی مرزا نے 21 رمضان کو یوم علی کے جلوس میں مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کو جلوس میں شامل ہونے کیلئے مختلف ناکوں اور چیکنگ پوائنٹس پر پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا اور سی سی پی او کو ان مشکلات کو دور کرنے کیلئے ضروری احکامات جاری کرنے کی درخواست دی ۔علامہ مشتاق حسین جعفری نے کربلا گامے شاہ کی سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کی سفارش کی۔

سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد نے شیعہ علما اور اکابرین کی جانب سے اجلاس میں پیش کیے جانے والے مسائل و مشکلات کو سنا اور ان کے حل کیلئے دستیاب وسائل کو برؤ ے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی جائے گی۔ آخر میں علامہ غلام مصطفے نے ملک و ملت کی سلامتی اور ملک میں بھائی چارے اور امن کی فضاء قائم کرنے کیلئے دعا کروائی۔
خبر کا کوڈ : 277344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش