0
Thursday 27 Jun 2013 19:15

ایم ڈبلیو ایم دہشتگردی کیخلاف کل لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کریگی

ایم ڈبلیو ایم دہشتگردی کیخلاف کل لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کریگی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کل بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ صوبائی آفس میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام آئمہ جمعہ سانحہ پشاور، سانحہ کوئٹہ، سانحہ گلگت اور کراچی میں جاری منظم شیعہ نسل کُشی کے خلاف خطبہ دیں گے اور عوام کو حکمرانوں کے متعصبانہ رویے سے آگاہ کریں گے، اسی سلسلے میں مراسلے بھی جاری کر دیئے گئے۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ حسنین عارف، سید اسد عباس نقوی، رائے ناصر علی اور رانا ماجد علی شریک ہوئے۔ لاہور میں کل جامع مسجد شباب چوک سمن آباد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جس کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 277345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش