QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں شہرہ آفاق تخلیقات گلستان سعدی اور باغ و بہار کی ڈرامائی تشکیل

28 Jun 2013 22:47

اسلام ٹائمز: وادی کے معروف ادیب اور مزاح نگار ظریف احمد ظریف نے کہا کہ خاص کر گلستان بوستان میں جو شیخ سعدی (رہ) نے اخلاقی تربیت کی تار پود کہانیوں کے ذریعہ تخلیق کی ہے وہ موجود سماج کو اخلاقیات سے ہم آہنگ کرنے کےلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رواں برس میں دُور دردشن اُردو چینل کے لئے کلاسیقی اُردو کی 19 تخلیقات کو ڈرامائی شکل میں تیار کیا جا رہا ہے، جس میں میر امن دہلوی کی مشہور داستان ’باغ و بہار‘ اور فارسی زبان میں لکھی گئی اخلاقی قدروں پر مبنی شیخ سعدی شیرازی کی شہرہ آفاق تخلیق گلستان کا اردو ترجمہ بھی شامل ہے، ان دو الگ الگ تخلیقات کو وادی کشمیر کے معروف فلم سازوں عمر امتیاز اور عیاش عارف نے ان کی زیر پرڈیکشن میں مکمل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے، دونوں ڈراموں کی شوٹنگ کشمیر کے تاریخی مقامات پر فی الوقت جاری ہے اور عن قریب ڈی ڈی اردو کے ذریعہ انہیں منظر عام پر لائے جائے گا، ’باغ و بہار‘ کی عکس بندی ریاست کے مختلف قلعوں قلعہ رام نگر، مبارک منڈی جموں، پری محل سرینگر اور باہو فورٹ جموں میں ہوئی ہے جبکہ گلستان کے بیشتر مناظر سرینگر میں موجود 100 برس قدیم جلالی ہاوس جڈی بل میں فلمائے جارہیں ہیں، مبصرین کا کہنا ہے کہ گلستانِ بوستان ہو یا باغ و بہار ان تخلیقات کو ڈرامائی شکل دے کر پیش کرنے سے نہ صرف اردو روایت کو فروغ دینے کے کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ یہ کہانیاں اخلاقیات، نصیحت اور بصیرت کی آئینہ دار ہیں۔

وادی کے معروف ادیب اور مزاح نگار ظریف احمد ظریف نے کہا کہ خاص کر گلستان بوستان میں جو شیخ سعدی (رہ) نے اخلاقی تربیت کی تار پود کہانیوں کے ذریعہ تخلیق کی ہے وہ موجود سماج کو اخلاقیات سے ہم آہنگ کرنے کےلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دیکھنا واقعی دلچسپ ہوگا کہ فن، موضوع اور آرٹ کے اعتبار سے ان دونوں ڈراماﺅں ’گلستان بوستان اور باغ و بہار میں کون ڈرامہ اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 277483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277483/مقبوضہ-کشمیر-میں-شہرہ-آفاق-تخلیقات-گلستان-سعدی-اور-باغ-بہار-کی-ڈرامائی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org