QR CodeQR Code

تحریک منہاج القرآن نے کتاب دوستی کے فروغ میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، سہیل عباسی

28 Jun 2013 09:50

اسلام ٹائمز: پبلک لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء منہاج القرآن نے کہا کہ تحریک کے زیر اہتمام اس وقت ملک بھرمیں سات سو تعلیمی ادارے اور دس ہزار سے زائد پبلک لائبریریاں علم کا نور بکھیر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیم کے بغیر ترقی فقط ایک خواب ہے۔ کسی بھی قوم کے مستقبل کو تعلیم کے ذریعے ہی محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ علم کے حصول کیلئے کتاب دوستی شرط اول ہے جو ہمارے معاشرے سے تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں کتاب دوستی کو فروغ دینے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔ تحریک کے زیر اہتمام اس وقت ملک بھرمیں سات سو تعلیمی ادارے اور دس ہزار سے زائد پبلک لائبریریاں علم کا نور بکھیر رہی ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری خودعلمی دنیا کا ایک استعارہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 12 کے زیر اہتمام گزشتہ روز بورنگ محلہ روڈ ڈھوک منگٹال میں ایک پبلک لائبریری کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرحیات اللہ نیازی، حسن رؤف، عامر جاوید، نوشو خان اور حماد شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں ہر سال تعلیم سے محروم دس لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف لیا ہے جبکہ اس عظیم کام کے لئے اس کے پاس اتنے تعلیمی ادارے ہی موجود نہیں۔ ابھی تو حکمران یکساں نظام تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی پورا نہیں کرسکے۔ تعلیمی میدان میں نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی سرکاری تعلیمی اداروں سے کئی گنا بہتر ہے۔ سہیل عباسی نے کہا کہ اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 277490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277490/تحریک-منہاج-القرآن-نے-کتاب-دوستی-کے-فروغ-میں-گراں-قدر-خدمات-سرانجام-دی-ہیں-سہیل-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org