0
Friday 28 Jun 2013 12:29

پاراچنار، فاٹا ڈیولپمنٹ کا بیوہ خواتین کو شہد کی مکھیاں پالنے کی تربیتی ورکشاپ

پاراچنار، فاٹا ڈیولپمنٹ کا بیوہ خواتین کو شہد کی مکھیاں پالنے کی تربیتی ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ فاٹا سیکرٹریٹ نے پولیٹیکل انتطامیہ کرم ایجنسی کے تعاون سے پاراچنار میں بیوہ خواتین کو شہد کی مکھیاں پالنے اور شہد پیدا کرنے اور حاصل کرنے کے طریقے سیکھانے کیلئے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر فاٹا ڈیولپمنٹ پروگرام FDPGC کے مقامی انچارج اسد علی طوری نے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ نے بیوہ اور نادار خواتین کو روزگار فراہم کرنے اور اقتصادی مسائل سے نکالنے کیلئے مختلف پروگراموں کا آغاز کیاہے۔اور بیوہ خواتین کیلئے اس ورکشاپ میں تربیت کے ساتھ ایک بوری چینی، ہنی کیٹ، مکھیاں پالنے کیلئے باکسز اور دیگر متعلقہ سامان فراہم کیا جائے گا۔

ورکشاپ کے مہمان خصوصی پولیٹیکل آفیسر محمد اصغر خان نے کہا کہ فاٹا ڈیولپمنٹ پروگرام عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فاٹا میں انکے ترقیاتی اور تربیتی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اور پولیٹیکل حکام کی طرف سے  مثبت سرگرمیوں میں مستقبل میں بھی انکی تعاون جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 277508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش