0
Friday 28 Jun 2013 18:53

آج طالبان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی

آج طالبان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سیداقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج طالبان سے مذاکرات کی باتیں ہورہی ہیں یہ وہی طالبان ہیں کہ جنہوں نے ملالہ یوسفزئی پر حملہ کیا، سکولوں پر حملے کر کے تباہ کر دیے، قائداعظم بانی پاکستان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا، مہمان سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا، چند روز قبل سیاحوں پر حملہ کیا، مساجد پر حملہ کیا، مندروں پر حملے کیے، عیسائیوں کے چرچوں پر حملے کیے، مقدس اولیاء کے مزارات پر حملے کیے، سخی سرور پر حملہ ہوا، لاہور میں داتا دربار پر حملہ کیا، عبداللہ شاہ غازی پہ حملہ کیا۔ مساجد کو نشانہ بنایا، امام بارگاہوں پر حملے کیے حتی کی یونیورسٹیوں پر بھی حملے کیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سانھہ پشاور کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج طالبان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ اگر پاکستانی حکمرانوں کو ملکی سلامتی عزیز ہے تو ان ناسور طالبان کے خلاف فوجی اپریشن کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ طالبان امریکہ کی پیداوار ہیں اور ملک میں دہشت گردی پھیلا کر امریکہ کوپاکستان میں لانا چاہتے ہیں۔ اگر ان کا قلع قمع نہ کیا گیا تو مادروطن کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 277608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش