0
Friday 28 Jun 2013 18:49

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لاہور میں سرچ آپریشن جاری

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لاہور میں سرچ آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 13 دہشت گردوں کے داخلے کے اطلاع کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف علاقوں سے 100 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر انھیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد کی ہدایات پر لاہور پولیس نے کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، لٹن روڈ، بادامی باغ، سرور روڈ، شاہدرہ، جنوبی چھاؤنی، شیرا کوٹ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے جہاں سے پولیس نے 100 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد میں افغانیوں اور پٹھانوں کے علاوہ پنجابی بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن رائے محمد طاہر کے مطابق لاہور میں 13 دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع، جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کیخلاف شروع کیا گیا ہے  سرچ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد کے شناختی دستاویزات چیک کرنے اور انکی شخصی ضمانتوں کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ دیگر افراد کو جیل بھجوا دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تاحال پولیس کوئی اہم دہشت گرد گرفتار نہیں کر سکی۔
خبر کا کوڈ : 277609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش