QR CodeQR Code

بیرونی طاقتیں پاکستان کو خوشحال اور پرامن نہیں دیکھنا چاہتیں، علامہ ریاض شاہ

28 Jun 2013 19:00

اسلام ٹائمز:جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان نہیں پاکستان کے دشمنوں کا ٹائی ٹینک ڈوبے گا، پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے، شدت پسند اور عسکریت پسند مسلح جنگجو پاکستان کو منتشر اور مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں پاکستان کے دشمنوں کا ٹائی ٹینک ڈوبے گا، پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے،بیرونی طاقتیں پاکستان کو خوشحال اور پرامن نہیں دیکھنا چاہتیں، جسٹس مقبول باقر پر حملہ قابل مذمت ہے، شدت پسند اور عسکریت پسند مسلح جنگجو پاکستان کو منتشر اور مفلوج کرنا چاہتے ہیں، اسلام امن کا علمبردار، انسان دوستی کا پرچارک اور جبر، ظلم، استحصال کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسلام ایک انسان کے قتل کو ساری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتا ہے، دہشت گرد ہتھیار پھینک کر اپنی جبینیں اپنے ربّ کے سامنے جھکا دیں اور یاد رکھیں کہ اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے، ہم رمضان کا استقبال ایک دوسرے کے گلے کاٹ کر کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے شعبان جیسے مقدس مہینے میں بے گناہوں کا خون بہا کر دین دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستانی معاشرہ تضادات اور طبقات کا شکار ہے، اللہ کے آئین سے غداری پر بھی حکام کو سزائیں ملنی چاہئیں، پاکستان کے دشمن پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھیں،فرزندانِ وطن مادرِ وطن کا اپنے لہو سے دفاع کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 277613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277613/بیرونی-طاقتیں-پاکستان-کو-خوشحال-اور-پرامن-نہیں-دیکھنا-چاہتیں-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org