QR CodeQR Code

گوادر میں سرمایہ کاری ملکی معاشی استحکام کی ضمانت بن سکتی ہے، ایف پی سی سی آئی

28 Jun 2013 19:37

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقبول آفریدی نے توقع ظاہر کی کہ اگلے دس سال میں گوادر پورٹ سے 25 لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق ہائے ایوان و صنعت تجارت کا کہنا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، حکومت تحفظ یقینی بنائے تو گوادر میں سرمایہ کاری ملکی معاشی استحکام کی ضمانت بن سکتی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے گوادر پرموشن اینڈ ڈیلوپمنٹ کی جانب سے گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی کے چئیرمین مقبول آفریدی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ گوادر رپورٹ ملکی معاشی استحکام میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے۔ تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیکورٹی کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ مقبول آفریدی نے کہا کہ گوادر پورٹ پر تین برتھ تعمیر ہو چکی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں مزید 15 سے 20 برتھوں کی تعمیر شامل ہے۔ گوادر پورٹ پر آئل ریفائنری کیلئے زمین بھی الاٹ کر دی گئی ہے۔ مقبول آفریدی نے توقع ظاہر کی کہ اگلے دس سال میں گوادر پورٹ سے 25 لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 277626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277626/گوادر-میں-سرمایہ-کاری-ملکی-معاشی-استحکام-کی-ضمانت-بن-سکتی-ہے-ایف-پی-سی-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org