QR CodeQR Code

جسٹس مقبول باقر پر حملہ اور درجنوں افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے،جمعیت علماء اسلام

28 Jun 2013 20:00

اسلام ٹائمز: مشترکہ بیان میں جے یو آئی کے رہنماﺅں نے کہا کہ شہر بھرمیں ٹارگٹ کلرز دندناتے پھر رہے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی محمد عثمان یار خان،حافظ احمد علی، مفتی حماداللہ مدنی، مولانا غلام مصطفےٰ فاروقی و دیگر نے سانحہ برنس روڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت عملاً ناکام ہو چکی ہے۔ دوسرے دور میں بھی دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم حکومت کی اہل نہیں ہے۔ جے یو آئی کے رہنماﺅں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جسٹس مقبول باقر کی گاڑی پر بم حملہ اور درجنوں افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی شے موجود نہیں۔ جنگل کا قانون چل رہا ہے، دہشت گرد آئے روز نہتے اور بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹارگٹ کلرز دندناتے پھر رہے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 277635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277635/جسٹس-مقبول-باقر-پر-حملہ-اور-درجنوں-افراد-کی-ہلاکت-انتہائی-افسوسناک-ہے-جمعیت-علماء-اسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org