0
Friday 28 Jun 2013 20:46

دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی تک معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا رہے گا، شیعہ علماء کونسل

دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی تک معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا رہے گا، شیعہ علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ کراچی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جب تک دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی، اس وقت تک معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا رہے گا، عوام اس وقت شدید اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے جسٹس مقبول باقر کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے رینجرز و دیگر افراد کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 277652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش