0
Friday 28 Jun 2013 21:24

سانحہ پشاور کے ملزمان کے عدم گرفتاری کے خلاف ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کی احتجاجی ریلی

سانحہ پشاور کے ملزمان کے عدم گرفتاری کے خلاف ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے پشاور سانحہ کے قاتلوں کے عدم گرفتاری اور خیبرپختونخواہ حکومت کی بے حسی کے خلاف آج بروز جمعہ قدم گاہ مولا علی (ع) سے کوہِ نور چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا رحمت علی، مولانا نور حسن، مولانا انور علی نے کی۔ اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کرکے سانحہ پشاور میں خیبرپختونخواہ کی حکومت کی بے حسی کی شدید مذمت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور پرچم اٹھائے ہوئے تھے، ریلی کے شرکاء نے خیبرپختونخواہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ امداد علی نسیمی نے کہا کہ سانحہ پشاور طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، خیبرپختونخواہ کی حکومت اگر دہشت گردی کا راستہ نہیں روک سکتی تو کم از کم شہداء کے خون کے ساتھ عہد وفا کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کے عمل سے دور رہے۔ علامہ امداد علی نسیمی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت سعودی ایجنڈے کی تکمیل میں ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیل رہی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 277672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش