QR CodeQR Code

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان میں چھ نئے کیمپس قائم کریگی

29 Jun 2013 00:27

اسلام ٹائمز: عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وائس چانسلر اے او یو آئی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک میں تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں بہتری کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سب آفس گلگت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پہلے مرحلہ میں مالی سال 2013-14ء کے دوران گلگت اور سکردو میں نئے کیمپس کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ گلگت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نیو کیمپس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ نے کہا کہ اے او یو آئی ملک میں تعلیم کی ترقی اور بہتری کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ وائس چانسلر اے او یو آئی نذیر احمد سانگی نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک میں تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں بہتری کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 277697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277697/علامہ-اقبال-اوپن-یونیورسٹی-گلگت-بلتستان-میں-چھ-نئے-کیمپس-قائم-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org