0
Friday 28 Jun 2013 23:59

ایسا اقدام نہیں کرینگے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہو، لیکن ہمیں کمزور بھی نہ سمجھا جائے، علامہ جواد ہادی

ایسا اقدام نہیں کرینگے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہو، لیکن ہمیں کمزور بھی نہ سمجھا جائے، علامہ جواد ہادی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور کے پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید جواد حسین ہادی نے کہا ہے کہ ہم پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، لیکن پھر بھی ہم نہ ایسا ردعمل ظاہر کرینگے جس سے اس ملک کو نقصان پہنچے اور نہ ہی اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو متاثر ہونے دینگے۔ لیکن ہمیں کمزور بھی نہ سمجھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں احتجاجی ریلی برآمد ہونے سے قبل نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا کونہ کونہ بے گناہوں کے ناحق لہو میں ڈوبا ہوا ہے۔ دہشتگرد جب چاہیں اور جہاں چاہیں کسی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے امن و امان کے قیام میں بالکل ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ظالم دہشتگردوں نے اس مسجد میں دھماکہ کرکے یہ سمجھا کہ شائد وہ ملت شیعہ کو خوفزدہ کر دیں گے۔ لیکن آج نماز جمعہ کے اجتماع میں بڑی تعداد میں مومنین کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ ملت شیعہ ان بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ہم پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ہم جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں، لیکن پھر بھی ہم کوئی ایسا اقدام نہیں کرینگے، جس سے اس وطن کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن کمزور نہیں۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 277705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش