QR CodeQR Code

برطانوی وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آبادپہنچیں گے

29 Jun 2013 08:06

اسلام ٹائمز: ڈیوڈ کیمرون، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نواز شریف سے علاقائی صورتحال خصوصاً افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، وہ پاکستانی قیادت سے علاقائی صورتحال خصوصاً افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نواز شریف سے علاقائی صورتحال خصوصاً افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جبکہ مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔ برطانوی وزیراعظم پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 277744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277744/برطانوی-وزیراعظم-ایک-روزہ-سرکاری-دورے-پر-آج-اسلام-آبادپہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org