0
Saturday 29 Jun 2013 09:49

ترابی کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات

ترابی کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے گذشتہ روز گلگت میں  وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما امین شہیدی سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گلگت بلتستان کے مسائل سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مغربی استعمار امت مسلمہ کو فرقوں اور مسلکوں میں تقسیم کر کے اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان و اسلام دشمن طاقتوں کا اصل ہدف گلگت بلتستان ہے یہاں وہ دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے یہاں کے امن کو تباہ کر رہے ہیں۔ یہ حساس خطہ ہے اور پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے یہاں امن نہیں ہونے دیا جا رہا۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو ہندوستان اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ہندوستان ہی یہاں سازشوں میں مصروف ہے تاکہ یہاں امن قائم نہ ہو اور خاص کر پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خراب ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے ہی ریاست کی وحدت اور امت کی وحدت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام دینی سیاسی جماعتوں کو مل کر کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ دینی اور سیاسی جماعتوں کو کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما امین شہیدی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے حقوق اور امت کی وحدت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ہم اس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مشترکہ کانفرنسسز کروائیں جس سے فرقہ واریت میں کمی آئی۔ علامہ شہیدی نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 277750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش