0
Saturday 29 Jun 2013 14:40

شیعہ مسلمانوں کی تسلسل کیساتھ ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، شبر رضا

شیعہ مسلمانوں کی تسلسل کیساتھ ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، شبر رضا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شبر رضا نے کہا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کی تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، حکومت نے منفی رویہ ترک نہ کیا تو احتجاج کی راہ اختیار کریں گے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور شیعہ آبادیوں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کر کے اسیر کارکنوں کو رہا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم یہ ہے کہ ہمارے افراد تسلسل کے ساتھ قتل کئے جارہے ہیں لیکن قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے نہتے اور بےقصور شہریوں کو گرفتار کر کے ان پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی امتیازی کارروائیوں کیخلاف ہمارے احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی رہے جس کا نتیجہ کچھ بھی برآمد ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 277882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب