QR CodeQR Code

تعلیم سے محروم بچوں کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر

29 Jun 2013 23:07

اسلام ٹائمز: سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ اکسٹھ فیصد ہے، جبکہ سندھ میں یہ شرح تریپن فیصد، خیبرپختونخوا میں اکیاون فیصد اور بلوچستان میں سینتالیس فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، تعلیم سے محروم بچوں کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ اکسٹھ فیصد ہے، جبکہ سندھ میں یہ شرح تریپن فیصد، خیبرپختونخوا میں اکیاون فیصد اور بلوچستان میں سینتالیس فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پانچ سے نو سال کی عمر کے دو کروڑ بچوں میں سے ایک چوتھائی اسکول جانے سے محروم ہیں جبکہ ملک تعلیم سے محروم بچوں کی مجموعی تعداد ڈھائی کروڑ ہے، جس میں سے تین سے پانچ سال کی عمر کے ستر لاکھ بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دس سال کے دوران پاکستان میں تعلیم کا بجٹ دو اعشاریہ چھ فیصد سے کم ہو کر دو اعشاریہ تین فیصد رہ گیا اور یوں دنیا کے تعلیمی انڈیکس میں ایک سو بیس ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا۔


خبر کا کوڈ: 278014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/278014/تعلیم-سے-محروم-بچوں-کے-اعتبار-پاکستان-دنیا-میں-دوسرے-نمبر-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org