0
Sunday 30 Jun 2013 10:56

گلگت بلتستان پیکیج نے کرپشن اور فرقہ واریت میں اضافہ کیا، رشید ترابی

گلگت بلتستان پیکیج نے کرپشن اور فرقہ واریت میں اضافہ کیا، رشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بنی نوع انسان کی فلاح اور کامیابی کا راز اللہ کے دیئے ہوئے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ اللہ اور اس کے رسول کے دیئے ہوئے نظام کو چھوڑ کر جو بھی دین اختیار کیا جائے گا اس میں نہ اس دنیا میں کوئی کامیابی ہے اور نہ ہی آخرت کی دنیا میں کوئی فلاح ہے۔ ان خیالات کا اظہار اںھوں نے گلگت میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مرکزی نائب امیر مشتاق ایڈوکیٹ، امیر گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع، امیر ضلع گلگت نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نام نہاد پیکیج نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر دیا ہے۔ تعمیروترقی کا عمل رکا ہوا ہے۔ کرپشن، ظلم، اقرباء پروری اور فرقہ واریت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پیکیج میں سقم دور کر کے عوامی امنگوں کا ترجمان پیکیج بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امن سب کی ضرورت ہے امن ہو گا تو مسائل حل ہوں گے۔ تعمیروترقی ہو گی، سیاحوں کے قتل میں انتظامیہ عام اور غریب لوگوں کو تنگ نہ کرے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بین الاقوامی لابیز متحرک ہیں ہندوستان کا اصل ہدف گلگت بلتستان ہیں۔ 

اںھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا باقی پارٹیاں شخصی اور موروثی بن چکی ہیں۔ یہاں محنت، دیانت اور تقوی کی بنیاد پر قیادت سامنے لائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ جب تک یہ حقوق آپ کو نہیں مل جاتے اس وقت تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 278095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش