0
Sunday 30 Jun 2013 16:45

اے این پی اور جمعیت کے درمیان ضمنی انتخابات کیلئے غیر اعلانیہ اتحاد

اے این پی اور جمعیت کے درمیان ضمنی انتخابات کیلئے غیر اعلانیہ اتحاد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے جے یو آئی اور اے این پی کے درمیان اصولی طور پر اتنخابی اتحاد ہواہے۔ تاہم اسکا باقاعدہ اعلان آئندہ چند دنوں میں کردیا جائیگا۔

غیر اعلانیہ انتخابی اتحاد میں طے ہواہے کہ قومی اسمبلی حلقہ این اے ون پشاور اور این اے 5 نوشہرہ اور پی کے 23 مردان میں جے یوآئی اور اے این پی ، این اے 13 صوابی ، این اے 25 ٹانک، این اے 27 لکی مروت ، پی کے 27 مردان، پی کے 42 ہنگو اور پی کے 70 بنوں پر جے یو آئی کے امیدواروں کی حمایت کریگی اے این پی اور جمعیت کے درمیان اتفاق ہواہے کہ اس اتحاد میں مسلم لیگ ن کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم مسلم لیگ ن صوبے میں ان کی حمایت کیلئے ایک نشست کا مطالبہ کریگی۔ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل انتخابی اتحاد کے لئے قائدین کی سطح پر بات چیت ہوئی ہے اپوزیشن جماعتوں کا مقصد تحریک انصاف کا راستہ روکنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 278241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش