0
Sunday 30 Jun 2013 18:32

مٹھی بھر دہشتگردوں نے ایٹمی طاقت کو یرغمال بنا رکھا ہے، ایم ڈبلیو ایم

مٹھی بھر دہشتگردوں نے ایٹمی طاقت کو یرغمال بنا رکھا ہے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے پشاور بڈھ بیر میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں ایٹمی طاقت پاکستان کو یرغمال بنانے میں نااہل حکمرانوں کا بڑا کردار ہے، دہشت گردوں کو مذاکرات کی پیشکش کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی، جس کا نتیجہ محب وطن پر امن عوام بھگت رہی ہے۔
 علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نہ عوام محفوظ ہیں نہ سکیورٹی ادارے، ایسے حالات میں سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں کی خاموشی اس بات کی غمازی ہے کہ یا تو ان میں اہلیت نہیں یا ان کے تانے بانے انہی شرپسندوں سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مذاکرات کے قطعاً مستحق نہیں، ہمارے شہداء جس میں سکیورٹی فورسز، بچے، خواتین عام شہری شامل ہیں، ان کے قاتلوں کے خلاف وہی کارروائی کی جائے، جس کا طریقہ کار اسلام اور آئین پاکستان میں درج ہے۔

اس المناک سانحے پر دلی افسوس کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ حکمرانوں کو جگانے کیلئے آخر اور کتنی لاشیں درکار ہیں، پاکستان کا ہر شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن دھماکے دہشت گردی کے واقعات اور اس کے ردعمل میں ظالموں کے خلاف صف آراء ہونے کی بجائے اُن کو مذاکرات کی بھاشن سنا کر دہشت گردوں کی معاونت کر رہے ہیں، ملک کی درجنوں ایجنسیاں اور ان کے ہزاروں اہلکاروں کا دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہونا کسی المیہ سے کم نہیں، ان اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف فوری کارروائی کیجائے، کیونکہ ایسے غداروں کے بغیر دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 278267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش