0
Monday 1 Jul 2013 08:09

ایوننگ پروگرام جامعہ کراچی میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام کے داخلوں کا آغاز ہو گیا

ایوننگ پروگرام جامعہ کراچی میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام کے داخلوں کا آغاز ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام (14-2013ء) کے داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق داخلہ فارم بروز پیر یکم جولائی تا 12 جولائی 2013ء تک صبح 9:30 بجے تا شام 5:00 بجے سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر واقع یو بی ایل بینک کاﺅنٹر سے جبکہ شام 5 تا 7 بجے جامعہ کراچی کیمپس میں واقع یو بی ایل بینک برانچ سے 800 روپے کے عوض حاصل و جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ماسٹرز پروگرام میں ایڈمنسٹریٹو سائنسز، ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ، اپلائیڈ میتھمیٹکس، اپلائیڈ فزکس، اپلائیڈ اسٹیٹکس، اپلائیڈ اسٹیٹکس، بی ایڈ اِن اسپیشل ایجوکیشن، باٹنی، کیمسٹری، کامرس (جنرل)، کامرس (انشورنس)، کرمنالوجی، اکنامکس، اکنامکس اینڈ فنانس، ایجوکیشن، انگلش، انگلش لینگوسٹکس/لٹریچر، انوائرمینٹل سائنسز، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم)، انڈسٹریل اینڈ بزنس میتھمیٹکس (ایم آئی بی ایم)، انٹرینشنل ریلیشنز، اسلامک لرننگ، ایم فارم (فارماسیوٹکس)، ایم فارم (فارماکولوجی)، ایم فارم (فارما کوگنوسی)، ماس کمیونیکشن، ایم بی اے (بینکنگ)، مائیکرو بائیولوجی، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، فزکس، فزیالوجی، پاپولیشن سائنسز، پولیٹیکل سائنسز، پبلک پالیسی، پبلک ایڈمنسٹریشن، سائیکولوجی، قرآن و سنہ، سوشیالوجی، اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، ویمن اسٹڈیز، زولوجی شامل ہیں۔
 
جبکہ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز، کنٹمپریری عربک، کرمنالوجی، انوائرمینٹل سائنسز، انکلوسیو ایجوکیشن، انڈسٹریل اینڈ آرگنائزیشن سائیکولوجی، فنکشنل عربک، انوسٹی گیٹو سائیکولوجی، پرشین، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، قرآنک عربک لینگویج اور ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں جو ماسٹر ڈگری پر منتج ہوگا، آڈیولوجی اینڈ اسپیچ پیتھالوجی، اکنامکس اینڈ فنانس، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ پبلک پالیسی انالیسز اور اسپیشل ایجوکیشن میں داخلے دیئے جائینگے۔ کلاسز کا آغاز 15 اگست 2013ء سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 278359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش