0
Monday 1 Jul 2013 17:57

بیان بازی کے بجائے سیاسی قائدین دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں، شاہی سید

بیان بازی کے بجائے سیاسی قائدین دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت ہوا جس میں شہر کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری شازیہ بتول کے والد ابو جعفر شوکت کے ایصال ثواب اور بڈھ بیر میں ہونے والے دھماکے کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر خیبر پختونخوا حکومت اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے دو ٹوک موقف اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے چند قدم کے فاصلے پر ہائیکورٹ کے جج پر ہونے والا حملہ ملک کی بنیادوں پر حملہ تھا لہذا باہمی بیان بازی کے بجائے سیاسی قائدین دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ : 278573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش