0
Monday 1 Jul 2013 18:38

شامی فوجوں کی صوبہ حمص سمیت بیشتر علاقوں میں پیش قدمی، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوجوں کی صوبہ حمص سمیت بیشتر علاقوں میں پیش قدمی، درجنوں دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شام کی فوج نے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائياں جاری رکھتے ہوئے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دمشق کے مضافات میں دہشتگردوں کے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گيا۔ صوبہ حمص کے خالدیہ علاقے میں فوج نے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ادھر دہشتگردوں نے وزارت تعلیم کے سات کارکنوں کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے شام کے خلاف اپنی دشمنی جاری رکھتے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے مخالف دھڑوں پر عائد اسلحہ جاتی پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کو عملی شکل دے۔ مصر کے اخبار الیوم السابع کے مطابق آل سعود کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ شام میں سرگرم عمل باغیوں کو ہتھیار فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 278586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش