0
Monday 1 Jul 2013 18:56

ہزارہ ٹاون کے مظلوم شہداء کی تدفین کر دی گئی، دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاون کا مطالبہ

ہزارہ ٹاون کے مظلوم شہداء کی تدفین کر دی گئی، دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاون کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ہزارہ ٹاون خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے 28 افراد کی تدفین کر دی گئی ہے، سانحہ پر شہر کی فضا سوگوار ہے، ہزارہ ٹاون کے قبرستان میں ایک قطار میں کئی قبریں کھودی گئیں، جہاں ورثاء نے دہشت گردی کی نظر ہونے والے اپنے پیاروں کو سپرد خاک کر دیا۔ لواحقین کا سوال ہے کہ انہیں ان کا جرم تو بتایا جائے۔ گذشتہ روز ہزارہ ٹاون کے علاقے علی آباد میں مسجد کے قریب خودکش حملے میں خواتین اور بچوں سمیت تیس افراد شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ درجنوں چوکیوں کے باجود حملہ آور کس طرح امام بارگاہ تک پہنچا، انہوں نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کیا۔ سانحہ پر آج شہر کی فضا سوگوار ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 278590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش