QR CodeQR Code

آئی ایم ایف پاکستان کو 5ارب تیس کروڑ کا نیا قرضہ دینے پر رضامند ہو گیا

1 Jul 2013 20:20

اسلام ٹائمز: ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے پاور سیکٹر اصلاحات اور محصولات کے اہداف سے متعلق آئی ایم ایف کے تحفظات دور کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف پاکستان کو پانچ ارب تیس کروڑ ڈالر کا نیا قرض دینے پر رضامند ہو گیا۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان قرض کیلئے باقاعدہ درخواست دے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے پاور سیکٹر اصلاحات اور محصولات کے اہداف سے متعلق آئی ایم ایف کے تحفظات دور کر دیئے ہیں۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاور سیکٹر کی سبسڈی میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری خزانہ کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی۔ آئی ایم ایف کو لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے منصوبوں اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار جب کہ آئی ایم ایف مشن کی سربراہی جیفری فرینک کر رہے ہیں۔ دو روزہ مذاکرات میں پاکستان پانچ ارب تیس کروڑ ڈالر کے نئے قرض کی باقاعدہ درخواست کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 278605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/278605/آئی-ایم-ایف-پاکستان-کو-5ارب-تیس-کروڑ-کا-نیا-قرضہ-دینے-پر-رضامند-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org