QR CodeQR Code

سوئس حکام کو دوسرا خط لکھنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

1 Jul 2013 20:23

اسلام ٹائمز: درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوسرا خط عدالتی حکم پر عمل درآمد میں رکاوٹ کیلئے لکھا گیا۔ موجودہ حکومت کو تمام فریقین کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات سے متعلق سوئس حکام کو دوسرا خط لکھنے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور سابق سیکرٹری قانون یاسمین عباسی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں تمام فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوسرا خط عدالتی حکم پر عمل درآمد میں رکاوٹ کیلئے لکھا گیا۔ موجودہ حکومت کو تمام فریقین کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 278606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/278606/سوئس-حکام-کو-دوسرا-خط-لکھنے-پر-توہین-عدالت-کی-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org